ڈی ایچ اے میں فائرنگ سے سینئر وکیل جاں بحق

ڈی ایچ اے میں فائرنگ سے سینئر وکیل جاں بحق
ڈی۔ ایچ۔ اے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام دم توڑ گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی۔ ایچ۔ اے میں فائرنگ سے زخمی سینئر وکیل جاں بحق ہو گئے ہیں ، وہ ڈی۔ ایچ۔ اے فیز 6 میں نمازجنازہ میں شریک تھے۔
ڈی۔ آئی۔ جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ سی وی چوکی کے نزدیک فائرنگ سے بیٹا اور باپ زخمی ہوئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔









