ڈی این اے کی ساخت دریافت کرنے والے نوبل انعام یافتہ سائنسدان انتقال کرگئے

0
152
ڈی این اے کی ساخت دریافت کرنے والے نوبل انعام یافتہ سائنسدان انتقال کرگئے

ڈی این اے کی ساخت دریافت کرنے والے نوبل انعام یافتہ سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف امریکی ماہرِ جینیات جیمس واٹسن طویل علالت کے بعد 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کی وفات کی تصدیق نیویارک میں واقع کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کی جانب سے کی گئی۔

جیمس واٹسن وہ سائنسدان تھے جنہوں نے اپنے ساتھی فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ہمراہ ڈی این اے کے ڈبل ہیلکس ڈھانچے کی دریافت کی، جس نے حیاتیاتی سائنس میں ایک نئی جہت متعارف کرائی۔ اس عظیم دریافت پر انہیں 1962 میں طب کے شعبے کا نوبل انعام دیا گیا۔

واٹسن اور ان کے ساتھیوں کی تحقیق پہلی بار نیچر نامی معروف سائنسی جریدے میں شائع ہوئی تھی، جسے مالیکیولر بایولوجی کی تاریخ میں سنگِ میل سمجھا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں جیمس واٹسن نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ہمیشہ “سچائی کی تلاش” میں رہے اور یہی جستجو ان کی تحقیق کا محرک تھی۔

جیمس واٹسن کی وفات کے ساتھ ہی سائنسی دنیا ایک ایسے محقق سے محروم ہوگئی جس نے زندگی کے بنیادی رازوں میں جھانکنے کی راہ ہموار کی۔

Leave a reply