
ڈی۔ جی۔ پی۔ ایچ۔ اے سیالکوٹ نے دفتر میں خودکشی کی کوشش
ڈی۔ جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سیالکوٹ نے مبینہ طور پر اپنے دفتر میں خود کو گولی مار لی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جنید تاج بھٹی کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ٹیم کے ساتھ آفس میں پہنچ گئے، فرانزک اور تحقیقاتی ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں، جنید تاج بھٹی سیالکوٹ میں ڈی۔ جی۔پی۔ ایچ۔ اے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی میں تعینات تھے۔ڈی۔ پی۔ او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی ہو رہی ہے، بہت جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔









