
ڈیڑھ لاکھ ڈالر ماہانہ، طلباء کو امریکہ بھیجنے کا فیصلہ
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ آئی۔ ٹی طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورسز کروا کر امریکا بھیجیں گے، یہ جدید ٹیکنالوجی کی طرف اہم قدم ہے، انہوں نے نوجوانوں کے تاب ناک مستقبل کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی ہے، اب لاکھوں ڈالر کمانا خواب نہیں حقیقت۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آئی۔ ٹی طلبہ امریکا میں نوکریاں کر کے ملک کے لیے زرمبادلہ بھیجیں گے، امریکی کمپنی سائبر رینج سے آئی ٹی انیشیٹیو کے تحت معاہدہ طے پا گیا ہے، نوجوانوں کو صحت، تعلیم اور سائبر سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں انٹیلیجنس کے کورسز کرا کر ملازمتوں کے لیے امریکا بھیجا جائے گا، جہاں وہ نوے ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک کما سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب نوجوانوں کو ہتھیار نہیں قلم دینا ہے، مافیا کو لگام ڈالنی ہو گی، لاوارث شہر کا وارث بننا ہے، انھوں نے کہا ملک اپنی اڑان اڑنا شروع ہو چکا ہے، کراچی کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا تین سال پہلے دیکھا جانے والا خواب اب پورا ہونے جا رہا ہے، اب کراچی کا نوجوان امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھیجے گا۔