
میکافی کی تازہ رپورٹ کے مطابق، امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اس سال ڈیپ فیک اسکیموں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی شخصیت بن گئی ہیں۔ گزشتہ سال وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تھیں، مگر 2025 میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے سبب وہ پہلی پوزیشن پر آ گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائبر کرمنلز مشہور شخصیات کی جعلی آواز، چہرہ اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ اسکیمیں زیادہ تر جعلی سرمایہ کاری، کرپٹو کرنسی اسکیمز اور فیک گِو اویز کے ذریعے مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔
برطانیہ میں کیے گئے ایک سروے میں ظاہر ہوا کہ سات میں سے دس افراد نے ایسی جعلی ویڈیوز یا اینڈورسمنٹس دیکھی ہیں، اور 25 سے 34 سال کی عمرکےافراد سب سےزیادہ متاثرہورہے ہیں۔
میکافی کے ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر معمولی ویڈیو یا پیغام پر فوری عمل کرنے سے گریز کریں، خاص طور پر جب جذباتی دباؤ ڈالا جا رہا ہو۔ اگر کسی مشہور شخصیت کا پیغام صرف غیر مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا اشتہارات میں نظر آئے، تو اس کی تصدیق ضروری ہے کیونکہ یہ جعلی ہو سکتا ہے۔
صارفین کے تحفظ کے لیے میکافی نے اسکیم ڈیٹیکٹر جیسے جدید ٹولز بھی متعارف کرائے ہیں جو ڈیپ فیک ویڈیوز اور فشنگ اسکیموں کی شناخت میں مدد دیتے ہیں۔
رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آن لائن مواد دیکھتے وقت محتاط رہنا ضروری ہے اور مشہور شخصیات کی شناخت کے غلط استعمال سے بچنے کے لیے سیکیورٹی ٹولز کا استعمال اہم ہے۔








