ڈیوڈ وارنرکی بھارتی فلموں میں شاندار انٹری

ڈیوڈ وارنرکی بھارتی فلموں میں شاندار انٹری
ہاٹ لائن نیوز : تازہ ترین اطلاعات کیمطابق ، “میتھری مووی میکرز” جنہوں نے “پشپا 2” جیسی بلاک بسٹر فلم پیش کی تھی ، وہ اب اپنی نئی فلم “رابن ہوڈ” کیساتھ واپس آرہےہیں ، جسمیں ڈیوڈ وارنر بھی اپنی فلی اننگز کا آغاز کرینگے۔ اس فلم کی ہدایتکاری وانکی کڈمولا نے کی ہے ، جبکہ ناتھن اور سری لا لمرکزی کردار میں ہوں گے۔
فلم پروڈکشن ہاؤس “میتھری مووی میکرز” کے روی شنکر نے ایک پروموشنل ایونٹ میں اس خبر کی تصدیق کی ، حالانکہ وہ اس راز کو چھپانا چاہتا تھا۔ ابتدائی طور پر ، “رابن ہوڈ” کو 25 دسمبر کوریلیزکیاجانا تھا ، لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر اسکوتبدیل کردیا گیا ، جسمیں “پشپا 2” کی زبردست کامیابی بھی شامل ہے۔









