انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کیس کی سماعت، جج ارشد جاوید نےکم عمر ملزم افنان شفقت و دیگران کیخلاف دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر 23 جولائی کو دلائل طلب کر لئے،پراسیکیوشن نے کم عمر ملزم افنان سمیت 5 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے
، ملزم افنان شفقت کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے،ملزم افنان کے والد اور دوستوں کو بھی چالان مین ملزمان نامزد کیا گیا ہے،افنان ٫شفقت ،اعوان ٫علی، عبداللہ، محمد سعد اور محمد ابراہیم کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے،ملزم افنان اور اس کے دوستوں نے مرنے والی خواتین سے چھیڑ چھاڑ بھی کی،ملزم شفقت اعوان نے اپنے کم عمر بیٹے کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باوجود گاڑی کی چابی دی ۔









