ڈیفنس میں ہوٹل ملازمین کا پولیس اہلکار اور شہری پر تشدد

0
207
ڈیفنس میں ہوٹل ملازمین کا پولیس اہلکار اور شہری پر تشدد

ڈیفنس میں ہوٹل ملازمین کا پولیس اہلکار اور شہری پر تشدد

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں ہوٹل ملازمین کے تشدد سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی ہو گیا، تشدد کرنے والوں میں ہوٹل عملے سمیت درجنوں افراد شریک تھے، جن کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، مغلظات بکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں ہوٹل کے مالک سمیت دس افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ہوٹل کے عملے اور اہل محلہ میں دو روز قبل بھی جھگڑا ہوا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صلح کرا دی تھی، لیکن گزشتہ رات پھر ہوٹل کے عملے نے شہری اور پولیس اہلکار عدنان کو تشدد کا بنایا، ہوٹل کے عملے نے گالم گلوچ اور بدکلامی کی، جس کے سبب پولیس اہلکار کا ہوٹل کے عملے سے جھگڑا ہو گیا، عدنان گھر سے نکلا ہوٹل ملازمین نے اس پر حملہ کر دیا، پولیس اہلکار کو بچانے والے شہری پر بھی تشدد کیا گیا ہے۔

Leave a reply