ڈیزل میں تلے پراٹھے ملنے لگے

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں ڈیزل میں تلے ہوئے پراٹھے ملنے لگے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑک کنارے سٹال لگانے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ 35 سال سے ڈیزل میں پراٹھے تل کر لوگوں کو کھلا رہا ہے۔
پراٹھا بیچنے والے کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 200 سے 300 پراٹھے لوگوں کو کھلاتا ہے۔ ڈیزل میں پراٹھا بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس پر لوگوں کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے ہو رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے پر سوالات بھی اٹھا رہے ہیں۔









