ڈیرہ غازی خان میں 2 سگے بھائی قتل

0
257
ڈیرہ غازی خان میں 2 سگے بھائی قتل

ڈیرہ غازی خان میں 2 سگے بھائی قتل

ڈیرہ غازی خان کے علاقے رکھ ڈھو شیخانی میں نامعلوم افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کانسٹیبل غلام یاسین اور بھائی نعمت اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، مقتولین نجی دعوت میں شرکت کے بعد واپس ڈیرہ غازی خان جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ غلام یاسین پولیس میں بطور نائب کورٹ خدمات انجام دے رہے تھے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

Leave a reply