
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کا ایک اور شہری ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
کراچی کے علاقے قائد آباد میں دودھ کی دکان کے مالک کو مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نےقتل کردیا۔
قائد آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ باقر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی ایک دکاندار ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکو لوٹ مار کرنے دکان پر آئے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے باقر کو تین گولیاں ماریں اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔









