
ہاٹ لائن نیوز : شہر قائد میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر 27 سالہ نوجوان نعمان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ گلستان جوہر کےعلاقے بلاک 9 دبئی ہاؤس کےقریب پیش آیا۔
گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے چار بہن بھائیوں میں نعمان دوسرا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 27 سالہ نعمان ولد محمد ریاض عرف بابو کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ہوئی تاہم مقامی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔









