ڈپٹی کمشنر پر حملے کا مقدمہ درج، نامزد دہشت گردوں کی گرفتاری کابڑا فیصلہ

0
209
ڈپٹی کمشنر پر حملے کا مقدمہ درج، نامزد دہشت گردوں کی گرفتاری کابڑا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : ضلع کرم کے علاقے بگن میں ڈپٹی کمشنر جاوید محسود پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ کوہاٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کرم فائرنگ کے کیس میں نامزد دہشت گردوں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کرم تھانے میں درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی پر بگن میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ صدہ سے بگن کیطرف آرہے تھے۔

مقدمے میں 5 معروف افراد سمیت 30 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Leave a reply