
ڈوپلیسی نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا
جنوبی افریقہ کے کرکٹر ڈوپلیسی نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا، انہوں نے پاکستانی بابر اعظم کا ریکارڈ توڑتے ہوئے بطور کپتان سب سے زیادہ 8 سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، انہوں نے ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف 53 گیندوں پر 1 سو تین رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی، جس میں پانچ چوکے اور نو چھکے شامل تھے، یہ رواں سال میجر لیگ میں اُن کی 2 سنچری ہے اور وہ چالیس سال کی عمر کے بعد ٹی 20 میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، بابراعظم بطور کپتان اب تک سات سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں اور 5,200 سے زائد رنز بھی اسکور کیے تھے۔









