
ڈمپر اور کار کے تصادم سے خاتون اور بچی جاں بحق
راشد منہاس روڈ پر تیز رفتاری سے آنے والا ڈمپر بے قابو ہو کر کار پر الٹ گیا، جس کی وجہ سے ایک خاتون اور بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ 1 خاتون شدید زخمی ہیں، ڈمپر کے نیچے آنے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا، گاڑی میں کل 4 لوگ سوار تھے، ہیوی کرین کی مدد سے ڈمپر کو پیچھے ہٹا کر ڈمپر کے نیچے سے گاڑی اور لاشوں کو باہر نکالا گیا، حادثے کے سبب علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر اکٹھی ہو گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور طبی امداد شروع کر دی گئی ہے۔








