ڈرونز اڑانے پر پابندی

ڈرونز اڑانے پر پابندی
پشاور میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر میں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں کواڈ کاپٹروں اور ڈرونز کے اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری مراسلے کے تحت ضلع بھر میں دفعہ 144 پر پابندی کا اطلاق تیس دن کے لئے نافذ العمل ہو گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اور قانونی کارروائی بروئے کار لائی جائے گی۔