ڈرل انسٹرکٹر نےٹرینی پولیس افسر کو تھپڑدےمارا

0
191
ڈرل انسٹرکٹر نےٹرینی پولیس افسر کو تھپڑدےمارا

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد پولیس لائنز میں اہلکاروں کا ناروا سلوک نہ رک سکا۔ ڈرل انسٹرکٹر کی زیر تربیت پولیس افسر کو تھپڑ مارا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے انسٹرکٹر کو معطل کر کے لائن بند کر دی۔

اسلام آباد پولیس لائنز میں شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے اہلکاروں کی ٹریننگ جاری تھی کہ اس دوران ڈرل انسٹرکٹر نے غلطی پر اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔

اہلکار کو تھپڑ مارے جانے کے بعد دیگر اہلکار بے چین ہو گئے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نوٹس لیتے ہوئے تھپڑ مارنے والے ڈرل انسٹرکٹر کو معطل کر کے لائن بند کر دی۔

آئی جی نے کہا کہ اپنے ماتحت افسران کے ساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی افسر غلطی کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق محکمانہ سزا دی جائے۔

Leave a reply