
انسداد دہشت گردی عدالت
عسکری ٹاور حملہ ٫ تھانہ شادمان نزر آتش ٫ راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمات
ڈاکٹر یاسمین راشد کی پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت ہر سماعت
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانتوں پر سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی
عسکری راور حملہ کیس کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی
عدالت نے تفتیشی افسر اور متعلق ایچ ایس او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
ایڈمن جج خالد ارشد نے وارنٹ جاری کیئے
عدالت نے آئندہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیئے
انسداد دہشت گردی عدالت کے۔ایڈمن جج خالد ارشد چار مقدمات پر سماعت کی
کورٹ نمبر 3 کے جج ارشد جاوید مسلم لیگ نون کا افس جلانے کے مقدمہ کی سماعت کی
ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل ملک برھان معظم ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کر رکھے ہیں
ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں
ڈاکٹر یاسمین راشد پر عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کا الزام ہے
ڈاکٹر یاسمین راشد پر راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے
ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے
مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں
اب تک نو مئی کے دو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے
تھانہ سرور روڑ نے شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے
گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت منظور ہو چکی ہے









