
ڈاکٹر یاسمین راشد طبعیت خراب ہونے سروسز اسپتال داخل
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پی۔ ٹی۔ آئی رہنما یاسمین راشد کا سروسز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اور وہ سی۔ سی۔ یو میں زیر علاج ہیں۔
یاسمین راشد کو دل کی دھڑکن تیز ہونے اور سانس میں دشواری کے سبب سروسز اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، انہیں معدے میں درد اور جلن کی بھی شکایت ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں تمام ممکنہ طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔









