
ہاٹ لائن نیوز : صادق آباد میں عطائی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر غلط ڈرپ لگائی جس سے خاتون کا بازو متاثر ہوا۔ خاتون شدید درد میں مبتلا ہے۔ متاثرہ بازو شدید جسمانی درد کے ساتھ ساتھ ذہنی اذیت کا باعث بن رہا ہے۔
بوڑھے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بیٹی کا علاج کرانے اور عطائی ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔
صادق آباد کی رہائشی زبیدہ بی بی کو عطائی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر غلط ڈرپ لگائی ، بوڑھے باپ نے اپنی بچت اور گھریلو سامان بیچ کر بیٹی کا آپریشن کرایا اور علاج کروایا لیکن آپریشن کے باوجود بازو ٹھیک نہ ہو سکا۔ بیٹی کے ہاتھ سے پٹی نہیں اتری۔
بستر پر درد کی حالت میں پڑی زبیدہ بی بی کے بوڑھے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا علاج کرانے کے لیے گھر کا سامان بھی بیچ دیا لیکن بازو ٹھیک نہیں ہو سکا۔ وزیراعلیٰ پنجاب بیٹی کا علاج کرائیں اور انصاف دلائیں۔








