ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی بھینسیں لے اڑے

ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی بھینسیں لے اڑے
پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں بوسن گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکو اسلحے کے زور پر مقامی لوگوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 180 بھینسیں لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق علی پور کے کچے کے علاقے میں تیس کے قریب ڈاکوؤں نے دھاوا بولا اور ڈاکو اسلحے کے زور پر مقامی افراد کی ایک سو اسی بھینسیں کھول کر اپنے ساتھ کچے کے علاقے میں لے گئے۔
متاثرہ افراد نے چوری کے کئی گھنٹوں بعد پولیس کو انفارم کیا لیکن پولیس کے مطابق جائے وقوعہ اسی علاقے کا ہے جہاں پر پہلے ہی سے پولیس آپریشن جاری ہے، ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے راجن پور اور مظفرگڑھ کے علاقے میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے، پولیس ک کہنا ہے کہ ڈکیتی کے معاملے کی سچائی کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔









