ڈاکو رانی کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا گیا

0
148
ڈاکو رانی کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا گیا

ہاٹ لائن نیوز: لاہور پولیس نے شوہر کے ہمراہ 50 سے زائد وارداتیں کرنے والی ڈاکورانی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کیمطابق ملزمان سے مسروقہ رقم، موبائل، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان راستہ پوچھنے کے بہانے شہریوں کو لوٹتے تھے، ملزمان سے 3 لاکھ روپے نقدی، 2 پستول، 12 موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان مومنہ اور عقیل کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو جرم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a reply