
ہاٹ لائن نیوز : پیر کو انٹربینک مارکیٹ کے افتتاحی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا۔
صبح 10:20 بجے ڈالر کے مقابلے روپیہ 14 پیسے بڑھ کر 277.50 روپے پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ہفتے، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 12 پیسے یا 0.04 فیصد گر کر 277.64 پر بند ہواتھا۔








