ڈاسن شناکا نے ٹی ٹوئنٹی میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

0
51

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سری لنکا کے لیے ناخوشگوار ثابت ہوا، جہاں ٹیم کی خراب کارکردگی کے ساتھ ساتھ سابق کپتان اور آل راؤنڈر ڈاسن شناکا نے بھی ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بنا ڈالا۔

پاکستان کے خلاف میچ میں شناکا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کا 14واں “صفر” تھا۔ اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں ان کے بعد روانڈا کے مارٹن اکائیزو، بنگلہ دیش کے سومیا سرکار اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ ہیں، جو اب تک 13 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ہیں۔

یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے اس میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 134 رنز بنائے، جس کا تعاقب پاکستان نے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔

Leave a reply