چیٹ جی پی ٹی نےجوڑے کوطلاق سے بچالیا

چیٹ جی پی ٹی نےجوڑے کوطلاق سے بچالیا
ہاٹ لائن نیوز :میڈیا رپورٹس کیمطابق ، حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیاجب امریکی جوڑے کے مابین تنازعہ پھیل گیا اور معاملہ طلاق تک پہنچ گیا،چیٹ جی پی ٹی میدان میں آیا اور اس مسئلےکوحل کیا۔
نیو یارک پوسٹ کیمطابق ، جوڑاچھ ماہ سے اپنے مسائل حل کرنیکے لئے چیٹ جی پی ٹی کااستعمال کررہے ہیں۔
اس رپورٹ کیمطابق ، 36 سالہ خاتون ایبلا بالا نے پوسٹ کو دیئےگئے ایک انٹرویو میں کہاہےکہ چیٹ جی پی ٹی نے ہمارے تعلقات کو محفوظ بنایاہے۔
خاتون نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی تنازعہ کو مفاہمت میں بدلنےکے لئے حیرت انگیز کام کرتاہے ، ہم میں سے کوئی بھی اے آئی چیٹ بوٹ کیساتھ بحث نہیں کرناچاہتا ہے۔ عورت کے شوہر نے کہا کہ تھراپی مہنگا ہے ، اور بعض اوقات آپکو صرف ایک غیرجانبدار شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو آپکو بتاتا ہے کہ کون غیرمعقول ہے۔









