چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کے لیے نئی پرسنلائزیشن سیٹنگز متعارف

0
52

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کے لیے ایک نیا پرسنلائزیشن فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر اور ذاتی نوعیت کا بنانا ہے۔

نئے اپڈیٹ کے تحت، اب چیٹ جی پی ٹی میں ایک الگ پرسنلائزیشن پیج شامل کر دیا گیا ہے، جس میں صارفین مختلف شخصی انداز جیسے کہ “سائینک”، “روبوٹ”، “لیسنر”، اور نیرڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں تاکہ چیٹ بوٹ ان کے مزاج یا انداز گفتگو کے مطابق بات کرے۔

اس کے علاوہ، ایک “کسٹم انسٹرکشن” سیکشن بھی شامل کیا گیا ہے جہاں صارفین یہ طے کر سکتے ہیں کہ چیٹ بوٹ ان کے جوابات کیسے دے۔ مثلاً، یہ کہ چیٹ جی پی ٹی انہیں کس نام سے مخاطب کرے، یا ان کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھے۔

نئے فیچرز میں “ریفرنس چیٹ ہسٹری” کا آپشن بھی موجود ہے، جس سے صارف یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ چیٹ بوٹ کو ان کی ماضی کی گفتگو یاد رہے یا نہیں۔

ان تمام سیٹنگز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صارفین کو چیٹ جی پی ٹی کی سیٹنگز میں جا کر “پرسنلائزیشن” کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اوپن اے آئی کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایسا محسوس ہو جیسے وہ کسی واقف یا دوست سے بات کر رہے ہوں۔

Leave a reply