چین نے بھی اسرائیل کے حملے کی مخالفت کر دی

چین نے بھی اسرائیل کے حملے کی مخالفت کر دی
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے ایران پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ خطے کی کشیدگی میں اچانک اضافہ کسی بھی فریق کے حق میں نہیں، دونوں فریقین خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے اقدامات کریں، چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین اس کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔









