چین نے ایٹمی جنگ کی کھلی وارننگ دے دی

0
194

چین نے ایٹمی جنگ کی کھلی وارننگ دے دی

فرانس میں فرانسیسی وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایٹمی تباہی ہوئی تو پھر پوری دنیا کو اس کی قیمت چکانی ہو گی، پہلے طاقت کا استعمال پھر امن صرف طاقت کی مثال ہے اور طاقت کبھی امن نہیں لاتی، ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے بنیادی مسئلے کو حل کیے بغیر ایرانی جوہری مسئلے کا حل ممکن نہیں، غزہ میں انسانی بحران کو فوری طور پر حل کرنا چاہیے، مشرق وسطیٰ کے بحران سے نکلنے کا راستہ دو ریاستی حل ہے، عالمی برادری کو اس کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر چین کا موقف واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں بنائے گا، انہوں نے کہا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام پر فریقین کو جلد ایک نئے بین الاقوامی معاہدے پر بات کرنی چاہیے تاکہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کو جوہری توانائی ایجنسی کے تحفظ میں لایا جا سکے، جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے، اسرائیل اور ایران کے درمیان دوبارہ فوجی تصادم نہیں ہونا چاہیے۔

Leave a reply