چین نے امریکہ کو خبردار کر دیا

0
188
چین نے امریکہ کو خبردار کر دیا

چین نے امریکہ کو خبردار کر دیا

چین نے امریکی وزیر دفاع کی طرف سے تائیوان پر حملے کی تیاری کے الزامات پر سخت ردعمل دیا اور کہا کہ واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ وہ “آگ سے کھیلنے” سے باز ا جائے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تائیوان چین کا داخلی معاملہ ہے اس لیے اسے چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا غیرذمہ دارانہ بیانات سے خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے جبکہ چین اپنے قومی مفادات اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے، امریکی وزیر دفاع نے اپنے حالیہ بیان میں چین پر الزام عائد کیا تھا کہ چین تائیوان پر حملے کی تیاری کر رہا ہے جس پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے۔

Leave a reply