چین نےامریکہ کی مزید18 کمپنیوں پرپابندی لگادی

چین نے ٹیرف کے معاملے پر جواب دیا ، اور مزید 18 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق ، چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کو ترقی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ چین اپنے تحفظ کیلئے موثر اقدامات جاری رکھیگا۔ چین اپنےجائزحقوق ومفادات کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات جاری رکھیگا۔
دریں اثنا ، یوروپی یونین نے بھی امریکہ پر 25 ٪ ٹیرف کے نفاذ کی منظوری دی۔








