چین میں ڈرون آتش بازی کے دوران حادثہ، تماشائیوں میں خوف و ہراس

0
73
چین میں ڈرون آتش بازی کے دوران حادثہ، تماشائیوں میں خوف و ہراس

چین کے صوبے ہونان میں ایک تفریحی تقریب کے دوران ڈرون سے کی جانے والی آتش بازی کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے باعث موقع پر موجود تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ واقعہ ہونان کے اسکائی تھیٹر میں پیش آیا، جہاں ڈرونز کے ذریعے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔ آتش بازی کے دوران اچانک کچھ شعلے تماشائیوں کے قریب آ گئے، جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ لوگ محفوظ مقامات کی تلاش میں اِدھر اُدھر بھاگتے دکھائی دیے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی ممکنہ وجہ خشک موسم کو قرار دیا جا رہا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Leave a reply