چین میں موسم کی تباہ کاریاں، 34 افراد ہلاک

0
146
چین میں موسم کی تباہ کاریاں، 34 افراد ہلاک

چین میں موسم کی تباہ کاریاں، 34 افراد ہلاک

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں تباہ کن بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں، چین کے دارالحکومت اور گرد و نواح میں اچانک ہونے والی شدید بارش نے ’ٹریپ‘ کا کردار ادا کیا، اور لوگوں کو نقل مکانی کا وقت نہ مل سکا، جس کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

پورے سال کے دوران ہونے والی بارش محض ایک ہفتے میں ہی برس پڑی، سب سے زیادہ ہلاکتیں پہاڑی شمالی اضلاع میں ہوئیں ہیں، ندی نالوں کے بند ٹوٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کے بہہ جانے کے واقعات سامنے آئے، چین کے شمالی علاقوں میں 5 سو تینتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

Leave a reply