
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث چینی کی قیمت میں 40 فی صد اضافےکا امکان ہے جب کہ چینی کی قیمت 140 سے 200 روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔
پنجاب میں گنے کی فصل تیار ہے، کرشنگ سیزن شروع ہونے والا ہے، تاہم پنجاب حکومت کیجانب سے گنے کی قیمت کا تعین نہیں کیا جاسکا، تاہم کسان اتحاد نے گنے کی قیمت 4سوسے بڑھا کر 550 کرنے کا مطالبہ کردیا۔
گنے کی قیمت میں اضافے سے چینی 140 روپے سے بڑھ کر 2سوروپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ شوگر ملز جمعرات 21 نومبر سے کرشنگ سیزن شروع کر دیں گی۔









