چینی کیلیے شناختی کارڈ کی شرط؛شہری پریشان

0
186
چینی کیلیے شناختی کارڈ کی شرط؛شہری پریشان

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی رمضان سہولت مارکیٹوں میں چینی کی قیمت 130 روپے فی کلوگرام ہے ، لیکن زیادہ تر مارکیٹوں میں ، شہری ایک کلو چینی کے لئے شناختی کارڈکی شرط سےپریشان ہیں۔

رمضان سہولت بازاروں میں ایک کلو گرام چینی پر 40 روپے چھوٹ ہے ، دکانداروں کا کہنا ہے کہ جسکے پاس شناختی کارڈنہیں ہے وہ چینی نہیں لےسکتا ہے۔

لاہور کے سہولت بازاروں میں چینی موجود ہے ، شہریوں کو شناختی کارڈپر 5 کلوگرام چینی دی جارہی ہے، لیکن ہربنس پورہ سبزہ زارمیں انتظامات ناکافی ہیں۔

Leave a reply