چینی تعمیراتی کمپنی کے منیجر کو بھتے کی کال موصول

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں واقع چینی سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کمپنی کے منیجر کو ڈاکوؤں کیجانب سے بھتے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔
کنسٹرکشن مینیجر رفیق احمد سمو کو نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی جس نے 50 لاکھ نقدی، 2 موبائل فون اور ایک سی جی 125 موٹرسائیکل کا مطالبہ کیا اور مطالبات نہ ماننے پر مزدوروں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔
ایک چینی کمپنی انڈس ہائی وے این 55کی تعمیر میں مصروف ہے اور اس جگہ پر صرف پاکستانی عملہ اور مزدور کام کر رہے ہیں۔









