
ہاٹ لائن نیوز : چیمپئنز ٹرافی 2025 ءکے لیے آئی سی سی نےمیچ آفیشلزکا اعلان کردیا، 12 امپائرزکا پینل چیمپئنز ٹرافی میں ذمہ داریاں سر انجام دیگا، جن میں پاکستانی احسن رضابھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کیجانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں رچرڈ کیٹلبرو، مائیکل گف،رچرڈ ایلنگ ورتھ، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، پال ریفل، راڈ ٹکر،شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف ،جوئل ولسن شامل ہیں۔جبکہ میچ ریفریزکےپینل میں اینڈریو پائی کرافٹڈیوڈ بون، رنجن مدوگالےشامل ہیں۔









