چیمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی

0
181
چیمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی

ہاٹ لائن نیوز : چیمپئنز ٹرافی کا افتتاح آج لاہور کے شاہی قلعے میں ہوگا ، جہاں لیجنڈری کرکٹرز ، آئی سی سی کے عہدیدار اور دیگر معزز شخصیات موجود ہونگی۔ مشہور گلوکارعاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی آفیشل ترانے میں پرفارم کرینگے۔ اس پروگرام کا افتتاح 19 فروری کو کراچی میں بھی ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں پہلے میچ سے شروع ہوگی ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مقابلہ کرینگی ، اس پروگرام کا سب سے بڑامقابلہ 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے مابین ہوگا۔

میگا ایونٹ ، جو انیس دن تک جاری رہیگا،کراچی ، لاہور ، راولپنڈی اور دبئی کے سنسنی خیز مقابلوں کی میزبانی کریگا ، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائیگا۔

Leave a reply