چیف جسٹس کا احتساب عدالتوں میں کیسز التواء کا شکار ہونے پر ایکشن

0
216
چیف جسٹس کا احتساب عدالتوں میں کیسز التواء کا شکار ہونے پر ایکشن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور کی احتساب عدالتوں میں زیرِالتواء مقدمات کا نوٹس لے لیا اور جن احتساب عدالتوں میں ججز تعینات نہیں ہیں وہاں سے زیرِالتواء مقدمات کو دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے صرف 3 احتساب عدالتوں میں ججز تعینات ہیں جبکہ دیگر 7 احتساب عدالتوں میں ججز تعینات نہیں ہیں ، اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نمبر1، 4، 7 اور 8 میں کوئی بھی مقدمہ زیرِ التواء نہیں ہے تاہم احتساب عدالت نمبر 2 میں 36 مقدمات زیرِ التواء ہیں، اسی طرح احتساب عدالت نمبر 3 میں 18مقدمات زیرِ التواء ہیں جبکہ احتساب عدالت نمبر6 میں 11 مقدمات زیرِ التواء ہیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم کے احکامات کی روشنی میں متذکرہ احتساب عدالتوں میں زیرِالتواء 65 مقدمات کو باقی تین عدالتوں میں منتقل کیا جائے گا،احتساب عدالت نمبر 2 کے مقدمات احتساب عدالت نمبر5 میں منتقل کئے جائیں گے، احتساب عدالت نمبر3 کے مقدمات کو احتساب عدالت نمبر10میں منتقل کیا جائیگا جبکہ لاہور کی احتساب عدالت نمبر6 میں زیرِالتواء مقدمات کو احتساب عدالت نمبر9 میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، واضح رہے کہ جن عدالتوں سے مقدمات کو منتقل کیا گیا ہے،

وہاں ججز کے تعیناتی کے بعد مقدمات کو واپس انہی عدالتوں میں بھیج دیا جائیگا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کو عدالتِ عالیہ کی اولین ترجیح قرار دیا ہے اور احکامات جاری کئے ہیں کہ کسی بھی عدالت میں مقدمات کو غیر ضروری التواء میں نہیں رکھا جائے گا۔

Leave a reply