
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں تقرری۔۔۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب۔۔۔
رسمی الوداعی تقریب لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔
رسمی الوداعی تقریب میں جسٹس شجاعت علی خان نے شرکت کی۔۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم نے رسمی الوداعی تقریب میں شرکت کی۔۔۔۔
الوداعی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر تعینات تمام ججز نے شرکت کی۔
لاہور ہائیکورٹ علاقائی بنچز پر فرائض سرانجام دینے والے ججز نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت کی۔۔۔
رسمی الوداعی تقریب کے بعد چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو گلدستہ دے کر رخصت کیا گیا۔
چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن تمام ججز، لاہور ہائیکورٹ افسران اور سٹاف سے فرداً فرداً ملے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالرشید عابد بھی اس موقع پر موجود تھے
ڈی جی کیس مینجمنٹ اور سیشن جج ہیومن ریسورس بھی اس موقع پر موجود تھے۔









