چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے پر پی ٹی آئی کا وکیل گرفتار

0
201
چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے پر پی ٹی آئی کا وکیل گرفتار

ہاٹ لائن نیوز: چیف جسٹس آف پاکستان کو عدالت میں بھیانک نتائج کی دھمکیاں دینے والے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ سخت الفاظ کا تبادلہ کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وکیل مصطفین کاظمی کمرہ عدالت میں آئے اور لارجر بینچ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے باہر 500 وکلا کھڑے نظر آرہے ہیں۔ دیکھتا ہوں یہ بنچ پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ کیسے دیتا ہے؟جس کے بعد سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اور وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل برہم ہوگئے اور پانچ رکنی لارجر بینچ کو دھمکی دی کہ اگر فیصلہ پی ٹی آئی کے خلاف آیا تو ججز کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a reply