
ہاٹ لائن نیوز : وزیر تعلیم نے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا،وزیر تعلیم بوٹی مافیا کے راج پرسخت برہم ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے یہ اقدام ضروری تھا،اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دوسرے عملے کی باری ہے۔
امتحانات میں نقل قبول نہیں ہے، امتحانات کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، شفاف امتحانات ہماری ریڈ لائن ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، وزیر تعلیم کی ہدایت پر کمشنر لاہور کو لاہور بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔









