
ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو امجد زبیر ٹوانہ نے جلد ریٹائرمنٹ کی درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا نوٹس دیا ہے جب کہ چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر فروری 2025 میں ملازمت سے ریٹائر ہونے والے تھے جب کہ زبیر امجد ٹوانہ نے تحریری طور پر حکومت کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میں اپنا عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں اور جلد ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔









