چھ سو کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی ہندی فلم؟

0
222
چھ سو کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی ہندی فلم؟

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم ‘اسٹری 2’ 600 کروڑ روپے کا بزنس کرنے کے بعد ہندوستانی باکس آفس کی تاریخ کی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے۔

امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پہلے ہی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کے ہندی ورژن کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، “اس نے 600 کروڑ کو عبور کر لیا ہے… استری ٹونے یہ سنگ میل حاصل کرنے والی پہلی ہندی فلم کے طورپرتاریخ رقم کردی ہے۔”

Leave a reply