چھے سو کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانتیں ہائیکورٹ سے خارج

0
152
چھے سو کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانتیں ہائیکورٹ سے خارج

لاہور ہائیکورٹ

چھ سو کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد
جسٹس امجد رفیق نے نوید طارق اور دیگر کی درخواست ضمانتیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
درخواست گزاروں پر مردہ گوشت سپلائی کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔ فیصلہ
ایسے سنگین نوعیت کے معاملے کو نظر انداز کرنے سے شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کا راستہ کھل جائے گا۔ فیصلہ
ایسے گوشت کھانے سے کئی بیماریاں لگتی ہیں جو سالوں، حتی کہ موت تک چلتی ہیں۔ فیصلہ

معلوم ہوا ہے کہ اس طرح کا گوشت مبینہ طور پر ریسٹورنٹس، دیگر کھانوں اور مشہور شوارما پوائنٹس پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ فیصلہ
صحت مند گوشت مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے۔ فیصلہ
ملزمان کی طرف سے کیا گیا اقدام معاشرے کی خلاف ہے۔ لاہور ہائیکورٹ
ملزمان کے وکیل کے مطابق الزامات غلط ہیں پندرہ بیس سال سے گوشت سپلائی ہو رہا ہے۔ فیصلہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان نے نہ صرف غیر انسانی کام کیا بلکہ عوام الناس کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ فیصلہ
ریکارڈ کے جائزہ لینے کے بعد پتا چلا ہے ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔ فیصلہ
ملزمان پر رواں سال سولہ مئی ک 600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے کا مقدمہ تھانہ ٹھیکروالا فیصل آباد میں درج ہوا تھا

Leave a reply