
ہاٹ لائن نیوز : آج اتوار کے روز عمران خان ,ڈاکٹر یاسمین راشد اپیلوں پر سماعت کے لیے عدالت لگ گئی ۔
لاہور ہائی کورٹ کےایپلیٹ ٹریبیونلز میں آج اہم اپیلوں پرسماعت ہوگی ۔
این اے 122 سے سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہو گی ۔
تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہو گی ۔
این اے 130 لاہور سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہو گی ۔
این اے 119 لاہور سے میاں عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہو گی ۔
حماد اظہر کے والد میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل سنی جائے گی ۔
عمار علی جان کے پی پی160 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے ۔








