
ہاٹ لائن نیوز : باڑہ تھانےکی حدود برکت خیل خان کلیم اسٹاپ کےنزدیک نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کرڈالی ، جس کےنتیجےمیں پولیس اہلکاراسرار احمد شہید ہوگئےہیں۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار آج چھٹی پر گھر گیا تھا کہ گھر کے قریب فائرنگ سے شہید ہوا۔









