
پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک حیران کن ریکارڈ قائم ہو گیا، جب ایس این جی پی ایل کی ٹیم انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔
پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کے درمیان میچ میں پی ٹی وی نے صرف 40 رنز کے ہدف کا دفاع کیا اور پوری ٹیم کو 37 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کارنامے کے ساتھ پی ٹی وی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیم کے طور پر اپنا نام درج کروا لیا۔
اس کے ساتھ ہی ایک 231 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، جو 1794 میں ایم سی سی کی ٹیم کے پاس تھا، جب وہ اولڈ فیلڈ کے خلاف 41 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوئی تھی۔









