چکن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، شہری پریشان

0
52
چکن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، شہری پریشان

کوئٹہ کی مارکیٹوں میں عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر مرغی کے گوشت کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں چکن کی قیمتوں میں تقریباً 150 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت صاف شدہ مرغی کا گوشت 750 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ بعض دکانوں پر یہ نرخ 780 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔
زندہ مرغی کی قیمت بھی 500 سے 510 روپے فی کلو کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب گوشت کی دیگر اقسام پہلے ہی عام شہری کی پہنچ سے باہر ہیں، جہاں مٹن 2400 سے 2500 روپے فی کلو اور بیف 1400 سے 1600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
پولٹری ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فارم لیول پر قیمتوں میں اضافہ، فیڈ مہنگا ہونے، ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے اور عید کے باعث بڑھتی ہوئی طلب نے مجموعی طور پر نرخوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔
ایک مقامی تاجر کے مطابق پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث چکن کے ریٹ میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔
شہریوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی گوشت کی دیگر اقسام ان کی پہنچ سے باہر تھیں، اب چکن بھی مہنگا ہونے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید کے موقع پر اور عام دنوں میں بھی ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف مل

Leave a reply