
ہاٹ لائن نیوز : پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران لیاری سے 2 انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار کر لیے جو کراچی سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایاز علی سیال اور محمد حیات بلوچ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلیں بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔
ترجمان کیمطابق ملزمان نے گن پوائنٹ پر مختلف کمپنیوں کی گاڑیاں لوٹنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تفتیش کے دوران ایاز علی سیال نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر مویشی چوری کرنے اور سیلز مین کو لوٹنے کا اعتراف کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اس نے آٹےکی گاڑی سےساڑھے 4 لاکھ کی رقم لوٹنے کابھی اعتراف کیا۔








