چودہ ماہ قبل اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی والدین کےحوالے

0
303
چودہ ماہ قبل اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی والدین کےحوالے

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے لائنز سے چودہ ماہ قبل اغوا ہونے والی گونگی بہری لڑکی سعدیہ کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی جمشید علینہ راجپر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 سالہ سعدیہ گویائی اور سماعت سے محروم ہے۔ لڑکی کی تلاش کے لیے ایس پی علینہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

خصوصی ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، کچی آبادیوں میں آپریشن کیا گیا اور مختلف مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات بھی کروائے گئے۔

Leave a reply